نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیفٹننٹ ہلاک
مقبوضہ وادی : مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ سے علی الصبح بھارتی افسر کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری ہونے والی خبروں کے مطابق مقبوضہ وادی کے علاقے پلوامہ کے علاقے سے علی الصبح بھارتی فوج کے افسر کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
J&K: Bullet ridden body of a Army lieutenant found in Shopian district's Herman, in South Kashmir; identified as Umar Fayaz from Kulgam pic.twitter.com/lmeOU3Kgsa
— ANI (@ANI_news) 10 May 2017
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی افسر کی شناخت عمر فیاض کے نام سے ہوئی ہے، جس کا رینک لیفٹننٹ تھا، مقتول افسر کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ بھارتی سینیر پولیس کے مطابق فوجی افسر کو گزشتہ روز دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا۔
پولیس کے مطابق عمر فیاض نے حال ہی میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ خاندانی تقریب میں شرکت کیلئے گیا تھا، جہاں اسے راستے میں اغوا کیا گیا۔ کسی تنظیم کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ سماء