پاکستان کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیرحل کرانے کامطالبہ

Zampa-Kadal-Beating-1 نیویارک : پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا مطالبہ کردیا۔ سماء کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حل کرایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی کشیدگی جنوب ایشیا کو عدم استحکام سے دو چار کر سکتی ہے۔ tensions-persist-in-occupied-kashmir-as-protest-enters-12th-day-9d6cd7e8d668f5a6acb8bca39ac972b3 ملیحہ لودھی نے یہ بات او آئی سی ممالک کے مندوبین کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے ملاقات کے دوران کہی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اسلام موفوبیا اب مسلمانوں کے خلاف پر تشدد اور انتہا پسندی میں تبدیل ہو رہا ہے، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنائی جائے۔

55f7593801e90 اس سے پہلے او آئی سی کے ممالک کے مندوبین کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سےملاقات ہوئی، او آئی سی کے سفیروں کی گوٹیرس سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین، اسلامو فوبیا اور روہنگیا کے مسلمانوں سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔ سماء

UNITED NATION

Tabool ads will show in this div