پیپلزپارٹی وکلا کی جدوجہد کو سراہتی ہے

ISB Zardari Meeting 09-05

کراچی : آصف زرداری سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔

سابق صدر سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ملاقات میں پاناما کیس فیصلے کے بعد کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی جدوجہد میں وکلا کا کردار نمایاں رہا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی وکلا کی جدوجہد کو سراہتی ہے، ملاقات میں نیئربخاری،فیصل کریم کنڈی اور مصطفی نواز کھوکھربھی موجود تھے۔

اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی سابق صدر آصف زراداری سے ملاقات کی ہے ۔

آصف زرداری سے ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے سابق صدر کو وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات پراعتماد میں لیا، مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ پر وفاق کو اپنے احتجاج سے آگاہ کردیا ہے۔

سابق صدر سے ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے بھی بات چیت کی، اس موقع پر آصف زرداری نے مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ سندھ کے حقوق کیلئے وفاق سے بھرپور اندازمیں معاملہ اٹھایا جائے۔ سماء

MURAD ALI SHAH

Asif zaradri

Tabool ads will show in this div