پانچ ہزار کی خاطر 6 سالہ بچہ قتل

May 09, 2017

MBD Fake Aamil PKG 09-05 RAHEEL

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/MBD-Fake-Aamil-PKG-09-05-RAHEEL-1-1.mp4"][/video]

منڈی بہاء الدین: جعلی عامل نے پانچ ہزار روپے نہ ملنے پر چھ سالہ بچے کا سر تن سے جدا کر دیا۔

منڈی بہاؤالدین میں اغوا سے ایک گھنٹہ قبل جعلی عامل ملازم حسین نے ارسلان کی نعت ریکارڑ کی اور پھر بےرحمي سے موت کے گھاٹ اتارديا۔

ملزم ورثاء کے ساتھ مل کر بچے کو ڈھونڈنے کا ڈھونگ بھي کرتا رہا ليکن جب پوليس نے روائتي انداز ميں تفتيش کي تو جعلي عامل نے سب اگل ديا، ملزم کا کہنا تھا کہ کہتا ہے ماں سے بےعزتي کا بدلہ لينا تھا اسلئے بچے کو مار ڈالا۔

کہتاہے کہ میں گیا ہوں میں نے کہاہے کہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے پیسے دے دو ، پانچ یا دس ہزار تھے انہوں نے کہا پانچ ہزار روپیہ تمھاری ہمشیرہ لے گئی ہے میں نے کہا ہمشیرہ نے نہیں لئے میری بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا دفعہ ہو جاؤ ہمارے گھر سے جس ٹائم انہوں نے مجھے کہا دفعہ ہوجاؤ اس وقت پورا محلہ اکھٹا ہوگیا مجھے اس بات کا برا لگا کہ میں اس گھر کا بڑا ہوں ان کے گھر چار سال سے رہ رہاہوں میں نے بس وہ بات دل میں رکھ لی کہ میں نے تمھارانقصان بڑا برا کروں گا تم نے میری بے عزتی بہت کی ہے بس جب عقل پہ پردھ پڑ جائے بھائی اس بچے کا کوئی قصور نہی تھا۔

جعلی عامل مقتول کے گھر میں تین سالوں رہ رہا تھا، ملزم کي نشاندہي پر جنگل سے ارسلان کي لاش برآمد کي گئي، جعلی عامل کيخلاف مقتول ارسلان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ سماء

CHILD

Mandi bahaudin

Tabool ads will show in this div