کراچی میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن تعطل کا شکار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں تعطل کا شکار ہوگئیں، رینجرز نے گزشتہ رات 12 بجے سے اب تک کوئی گرفتاری نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ ہونے کے باعث رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں تعطل کا شکار ہوگئی ہیں، رات 12 بجے سے اب تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز شہر میں سیکیورٹی کے فرائض بدستور انجام دے گی، اختیارات میں توسیع میں تاخیر کے باعث رینجرز نے کارروائیاں معطل کیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے رینجرز کے اختیارات محدود اور مشروط کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div