پاک کرغز دوستی کے25 سال پرتصویری نمائش

May 09, 2017
Kirghizstan Painting Isb Pkg 09-05 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Kirghizstan-Painting-Isb-Pkg-09-05-1.mp4"][/video]  

اسلام آباد: پاکستان اور کرغزستان کے سفارتی تعلقات کی سلور جوبلی کے موقع پر اسلام آباد میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان اور کرغزستان کے پچیس سالہ سفارتی تعلقات کی کہانی،تصویروں اور فن پاروں کی زبانی سنائی گئی۔کرغزستان کی ثقافت کی عکاسی کرتی یہ تصویریں اور فن پارے کرغزستانی آرٹسٹس کا شاہکار تھیں جن کوپی این سی اے اسلام آباد میں سجایاگیا۔

دیکھنے والوں نے نہ صرف ان فن پاروں کو سراہا بلکہ اپنے ہی وطن میں دوست ملک کی ثقافت کا عکس بھی ڈھونڈ نکالا۔

نمائش کے شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات سے ایک دوسرے کی ثقافت کو جاننے کا موقع ملتا ہے جو مختلف قوموں کو قریب لانے کا ذریعہ بنتا ہے۔ سماء

Flower Show

Tabool ads will show in this div