پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کردی

PSX-building

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 137.23 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51073.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 51000 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا مزید 137.23 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51073.14 پوائنٹس پر بند ہوا، انڈیکس میں پیر کو بھی 1084.78 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔

مارکیٹ میں آج اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس ای 30 انڈیکس 10.49 پوائنٹس اضافے سے 27158.16 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں 116.81 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 322.25 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 22.42 پوائنٹس کی کمی سے 21871.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اے پی پی

UP

PSX

100 Indes

Tabool ads will show in this div