حکومت ناکام، طلبہ نے نقل کے نئے ذرائع ڈھونڈ لئے

Smart Watch Cheating Ex 09-05

کراچی : انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل روکنے کیلئے وزیراعلیٰ کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئیں، طلبہ نے نئے ذرائع ڈھونڈ نکالے۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران نقل روکنے کے سندھ حکومت کے تمام دعوے اور تدبیریں ناکام ہوگئیں، واٹس اپ گروپ کے بعد اسمارٹ واچ سے نقل کا انکشاف ہوا ہے، ایک طالبعلم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

نمائندہ سماء کے مطابق ویجیلنس ٹیم کا کہنا ہے کہ مہربان ڈگری کالج میں اسمارٹ واچ سے نقل کرتے ہوئے ایک طالب علم پکڑا گیا، طالب علم بار بار گھڑی دیکھ رہا تھا جس پر اسے پکڑا گیا، واچ میں تمام سوالات کے جوابات موجود تھے۔ سماء

Cheating

Whats-app

Smart Watch

Intermediate exams

Student Arrest

Tabool ads will show in this div