کے الیکٹرک کو فوری قومی تحویل میں لیا جائے، قرار داد منظور

KMC Ijlas Khi 09-05

کراچی : کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں کے الیکٹرک کو فوری طور پر قومی تحویل میں لینے کی قرار داد منظور کرلی گئی۔

ڈپٹی میئر کراچی ارشدہ ووہرا کی زیر صدارت سٹی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کیخلاف قرار پیش کی گئی جسے اراکین نے منظور کرلیا، کے الیکٹرک کو فوری طور پر قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ کردیا گیا۔

سٹی کونسل کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام سے مختلف مدوں میں رقم بٹور رہی ہے، پہلے نئے میٹر کے چارجز لئے جاتے ہیں اس کے بعد ماہانہ کرایہ بھی وصول کیا جاتا ہے، بلوں میں اضافی رقم شامل کردی جاتی ہے جبکہ ساڑھے 6 روپے کا ایک یونٹ 22 روپے میں عوام کو دیا جارہا ہے۔ سماء

K ELECTRIC

Arshad Vohra

deputy mayor

Privatization Cancel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div