سابق طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد میزائل حملے میں ہلاک

ویب ایڈیٹر:

کابل: کالعدم تحریک طالبان پاکستان  کا  سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد کو افغانستان میں امریکی میزائل حملے میں ہلاک کردیا گیا۔ننگرہار اور آچن ضلع میں حملے کے دوران زمان گل سمیت درجنوں دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔


پاکستان کے دشمنوں پر زمین تنگ ہونے لگی، آپریشن ضرب عضب کے کاری وار دہشت گردوں پر بھاری پڑے، پاکستان سے بھاگ کر افغانستان میں چھپنے والے بھی نشانہ بننےلگے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےسابق ترجمان کوکہیں بھی پناہ نہ مل سکی، دہشت گردی کےہرواقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے والا میزائل حملےمیں ڈھیر ہوگیا۔ افغان میڈیا کے مطابق میزائل حملہ افغانستان کے علاقے ننگرہارمیں کیا گیا تھا جس میں سابق طالبان ترجمان شاہداللہ شاہد سمیت 52 داعش جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔

افغان صوبے ننگرہار میں میزائل حملے میں شاہد اللہ شاہد اپنے انجام کو پہنچ گیا، افغان انٹیلی جنس ایجنسی کےمطابق شاہد اللہ شاہد میزائل حملے میں مارا گیا ہے۔ حملے میں شاہد اللہ شاہد کے دیگر پانچ ساتھی بھی ہلاک ہو گئے، افغان ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی حملے میں داعش کا نمبرٹو گل زمان بھی نشانہ بنا، داعش کمانڈر گل زمان کے اننچاس ساتھی بھی میزائل حملے میں مارے گئے، سابق ٹی ٹی پی ترجمان شاہد اللہ شاہد شدت پسند تنظیم داعش میں شامل ہوگیا تھا۔  سماء

afghan media

labourers

missile attack

Tabool ads will show in this div