انٹرامتحانات؛سائیں سرکارحرکت میں آگئی

May 09, 2017

KHI CHEATING MAFIA KHI PKG 09-07 TABISH

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/KHI-CHEATING-MAFIA-KHI-PKG-09-07-TABISH.mp4"][/video]

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران وزیر تعلیم نے کریم آباد میں سٹی کالج کے سینٹر پرچھاپہ مارا اور بچوں سے موبائل فون برآمد کرلیے۔  جام مہتاب ڈہر نے وارننگ دی کہ کل فون برآمد ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔ کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران زوروشورسے جاری نقل پرسائیں سرکار حرکت میں آہی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ طلباء سے موبائل فون بھی برآمد کرلیے ۔

انٹرامتحانات میں مسلسل نقل کی شکایات پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ حرکت میں آگئے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اسکواڈ سب سے پہلے اسلامیہ کالج پہنچا۔ وزیراعلیٰ نے کلاسوں کا دورہ کیا، امتحان دینے والے طلباء سے پرچے کے حوالے سے سوالات بھی کیے۔

امتحانی مرکز میں شدید گرمی میں بھی پنکھے بند تھے جس پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری بورڈ کو انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک انویجلیٹر سے موبائل فون بھی برآمد کرلیا ۔اس کے بعد مراد علی شاہ نے عائشہ باوانی کالج کا دورہ کیا اوریہاں بھی سینٹرکا ماحول بہتر رکھنے کی ہدایت کی۔

سندھ کے وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر بھی میڈیا پر انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران کی جانے والی نقل سے متعلق خبریں نشر ہونے کے بعد سرگرم ہو ہی گئے۔ جام مہتاب ڈہرنے گورنمنٹ سٹی کالج کریم آباد پر چھاپہ مارا ۔ دفعہ 144 کی پابندی کرتے ہوئے اپنا موبائل فون سینٹرکےباہر جمع کرایا اور اندر جا کر موبائل فون پر نقل کرنے والوں کو انوکھی وارننگ دے دی ۔

وزیرتعلیم نےموبائل فون کے ذریعے نقل کرنے والے طلباء کو کہا کہ کل نقل کی تو سال بھر کے لیے نکال دہے جائیں گے۔ امتحانی مراکز میں پنکھے اور بلب بھی منگوا کرلگوائے۔ سماء

cm sindh

MURAD ALI SHAH

Cheating

inter exams