تھر کی عوام کیلئے آفریدی کا تحفہ
کراچی : سابق کپتان شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور اینگرو کے درمیان تھر میں اسپتال بنانے کا معاہدہ طے پاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں اینگرو اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان صحرائے تھر میں اسپتال بنانے کا معاہدہ طے پاگیا۔
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اینگرو کے تعاون سے تھر میں زچہ و بچہ کے لیے 100 بستروں کا اسپتال بنائے گی۔
Alhamdulillah, signed the @SAFoundationN MoU for 100bed mother and child hospital section in #Thar, the #HopeNotOut mission continues pic.twitter.com/3LhhLAnIOh
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 8, 2017
دوسری جانب اکیڈمی کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ اکیڈمی کے لیے کشکول لیکرکسی کے پاس نہیں گیا۔ شاہدآفریدی نے بتایاکہ میری اکیڈمی کے لیے دوست پورااسٹیڈیم بناکردے سکتے ہیں۔
شاہدآفریدی نے بتایا کہ بے تحاشہ گراؤنڈز ہیں جو استعمال نہیں ہورہے، شاہدآفریدی نے مطالبہ کیا کہ شہر میں میدانوں کو کھیلوں کیلئے استعمال کیاجائے، کھیل کے میدانوں میں شادیاں کروائی جاتی ہیں۔ سماء