سپرفٹ زلاٹان کی ہڈیاں ڈاکٹرزکوحیران کرگئیں

a.espncdn.com

لندن: کیا کھاتے ہو،کتنی ایکسرسائز کرتے ہو،آخر اتنے فٹ کیسے ہوئے،مانچسٹر یونائیٹڈ کی اسٹرائیکرکو گھٹنے کے آپریشن کے دوران سرجنز نے میڈیکل سائنس کا معجزہ قرار دے دیا،سپر فٹ فٹبالر سے ہڈیوں کے تحقیق میں معاونت کی اپیل بھی کردی۔

زلاٹان کی انجری نےرازکھول دیا۔ سوئیڈن کےزلاٹان دنیاکےمضبوط ترین کھلاڑی نکلے۔ مانچسٹریونائیٹڈکےاسٹرائیکرکویورپا لیگ میں ایک ماہ قبل چوٹ لگی،پینتیس سالہ کھلاڑی کی ہڈیاں دیکھ کرسرجن حیران رہ گئے۔بیس سالہ فٹبال کیرئیر نے ان کے جسم پر برے اثرات نہیں ڈالے۔

پیٹزبرگ اسکول آف میڈیسن کے سرجن نے زلاٹان کومیڈیکل سائنس کامعجزہ قرار دے دیا۔ انھوں نےساتھ ساتھ ان سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہڈیوں کی تحقیق میں تعاون کی اپیل بھی کردی۔ سماء

Manchester United

Zlatan Ibrahimovic

Tabool ads will show in this div