صدرزرداری نے کراچی میں قیام امن کیلئے پانچ ارب روپے جاری کردیے

اسٹاف رپورٹر


کراچی: صدر زرداری نے کراچی میں امن کے لئے پانچ ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔ رحمان ملک کہتے ہیں کہ کسی ٹارگٹ کلر کو نہیں چھوڑا گیا ۔۔ اور منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہر صورت امن قائم کیا جائے گا ۔


کراچی میں امن کے لئے حکومتی کوششوں کے آثار نظر آنے لگے ہیں ۔۔ اور خدا خدا کر کے شہر کی رونقیں لوٹنے لگی ہیں ۔۔ رحمان ملک نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ صدر زرداری نے شہر میں مستقل امن کے لئے  پانچ ارب روپے جاری کر دیئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلرز کی ویڈیو تاجروں کو دکھا دی ہے اور عوام بھی جلد انہیں ٹی وی پر دیکھیں گے ۔ وزیر داخلہ نے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا عزم دہرایا ۔۔ اور بتایا کہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ سے مشاورت کی ہے ۔


رحمن ملک نے وزیر داخلہ سندھ  منظور وسان کے ہمراہ لیاری کا دورہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن لیاری کے مکینوں نہیں ۔۔ بلکہ بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف ہے ۔۔ جو جاری رہے گا ۔۔ منظور وسان نے کہا کہ حکومت لیاری سمیت پورے شہر میں ہر صورت امن قائم کرے گی۔سماء

میں

burger

parade

نے

جاری

drops

magic

Tabool ads will show in this div