کرپشن کا الزام،پی ٹی آئی رہنماضیا آفریدی کا 13روزہ ریمانڈ دیدیا گیا

ویب ایڈیٹر:


پشاور: احتساب خصوصی عدالت نے وزیر معدنیات کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا، عدالتی حکم کے بعد ضیا اللہ آفریدی کے حامیوں نے عدالت کے باہر پرویز خٹک کے خلاف نعرہ بازی کی۔

صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو احتساب کمیشن کے جج سبحان شیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر احتساب کمیشن کے لا افسران کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر فنڈز میں خرد برد سمیت تقرریوں اور تبادلوں میں اقربا پروری میں ملوث ہیں، اس لئے ان سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔

احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ احتساب کمیشن نے گزشتہ روز ضیاءاللہ آفریدی کو کرپشن الزامات سامنے آنے پر حراست میں لیا تھا۔ سماء

Tabool ads will show in this div