افغانستان کی جانب سےفائرآنےپرہمیشہ پاکستان نےجواب دیا

Sirtaj Aziz Isb 08-05

اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےکہاہےکہ افغانستان سے جب بھی فائر کیاگیا،پاکستان نے بھرپورجواب دیاہے۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےعمانی وزیرخارجہ کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایاکہسلطنت عمان کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت پراتفاق رائےکیا ہے۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیزکاکہناتھاکہ سی پیک کےآنےسےدونوں ممالک کی اہمیت میں اضافہ ہواہے۔دونوں ممالک مختلف علاقائی و بین الاقوامی فورمزمیں اہم شراکت دارہیں۔

سرتاج عزیزنے اس عزم کااظہار کیاکہ پاکستان مغربی چین اوروسطی ایشیاء میں نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کریں گے۔

افغانستان کی جانب سے سرحدپارفائرنگ کےمعاملے پر سرتاج عزیزکاکہناتھاکہ چمن میں جو ہوا وہ بد قسمتی ہے۔مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےکہاکہ سرحدپرکوئی مسئلہ تھا توافغان وزیرخارجہ یامشیرقومی سلامتی کورابطہ کرناچاہیےتھا۔جب افغانستان کی جانب سےفائرہوا تو اس کا بھرپورجواب دیا گیا۔

اس موقع پر عمانی وزیرخارجہ یوسف بن علاوہ العبداللہ نے بتایا کہ عمان اورامریکا کےدرمیان آزادانہ تجارت کامعاہدہ موجودہے۔عمان کےذریعےامریکی منڈیوں تک رسائی ممکن ہے۔عمان سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

عمانی وزیرخارجہ نےکہاکہ پاکستان میں بےحدوسائل موجود ہیں جن سےفائدہ نہیں اٹھایاجارہا۔ عمان آئل اورگیس کی تلاش میں پاکستان کی مدد کرسکتےہیں۔ یوسف بن علاوہ العبداللہ نے کہاکہ پاکستان کو توانائی کی شدید ضرورت ہے۔ سماء

sartaj aziz

Tabool ads will show in this div