آپریشن صرف ایم کیو ایم کیخلاف ہے: الطاف حسین
کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں صرف ایم کیوایم کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے ۔
الطاف حسین نے لندن میں محبان پاکستان کے زیراہتمام افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے پچاس سے زائد کارکنوں کو لاپتہ کردیا گیا ۔ درجنوں کارکنوں کوماورائےعدالت قتل کیا گیا ۔
الطاف حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ نےکئی جماعتوں کے عسکری ونگ کا نام لیا لیکن کراچی میں صرف ایم کیوایم کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے ختم کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کاوجود ہی نہیں ۔
متحدہ کے قائد نے کہا کہ 1947سے آج تک مہاجروں کو فرزند زمین تسلیم نہیں کیا گیا ۔ تہیہ کر رکھا ہے ہر قسم کی قربانی دیں گے ۔ غلامی قبول نہیں کریں گے ۔
الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم سےملاقات میں مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں کیا حکومت مسئلہ کشمیر سے دستبردار ہوچکی ہے۔ سماء