رینجرز کے اختیارات، سائیں سرکار کی وضاحت آ گئی

ویب ایڈیٹر:

کراچی: سندھ حکومت کاکہنا ہے کے وفاق اے ٹی اے کے تحت صوبائی حکومت کو کراچی میں رینجرز تعینات کرنے کی ہدایت دیتا ہے ۔ صوبائی حکومت کی نیت پر شک کرنا ذیادتی ہوگی۔

رینجرز اختیارات میں توسیع پرسندھ حکومت کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ سندھ حکومت نے اس مرتبہ رینجرز کو اختیارات صرف کراچی کیلئے دیئے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی سمیت صوبہ بھر میں امن امان بحال کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں اور خلوص نیت کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب کرا نا چاہتے ہیں۔ رینجرز کے اختیارات میں سندھ اسمبلی سے مزید توسیع لی جائے گی۔

سندھ حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ کچھ لوگ یہ تاثر دینے کی کو کوشش کر رہے ہیں کہ سندھ حکومت اور ملٹری لیڈر شپ ایک پیج پر نہیں جو بلکل غلط اور بے بنیاد ہے ۔ سماء

sind

national action plan

Tabool ads will show in this div