اسپیکر قومی اسمبلی بھی نیب پر برس پڑے

ویب ایڈیٹر:


لاہور:اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی نیب پر برس پڑے۔ کہتے ہیں نیب میں کوئی فرشتے نہیں بیٹھے، نیب کل بھی کرپٹ تھا اور آج بھی کرپٹ ہے۔

نیب کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ سے ن لیگ بھی پریشان ہے ،سردار ایاز سادق نے نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے ذریعے مخصوص لوگوں کا احتساب کیا جارہا ہے، جومقدمات  میں نے نیب کو بھجوائے ان کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سردار صاحب نے نیب کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کا سسٹم کرپٹ تھا اورکرپٹ ہے،چیئرمین نیب پہلے ان لوگوں کی صفائی کریں جو پیسے لے کر فیصلے کرتے ہیں۔

اسپیکر سردارایازصادق کا کہنا تھا کہ نیب اب سپریم کورٹ کے دباؤمیں آ کر ایسے بیانات دے رہی ہے جو خوش آئند ہے۔

الیکشن میں مبینہ دھاندلی پراسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ دھاندلی کے تعین سے متعلق فیصلہ کرنا جوڈیشل کمیشن کا کام ہے۔ سماء

JUDICIAL COMMISSION

SC

AYAZ SADIQ

Tabool ads will show in this div