سندھ کا بدنام زمانہ ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

ویب ایڈیٹر:


شکارپور: سندھ کے کچے کے علاقے میں خوف و دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ڈاکو بالآخر ساتھی سمیت پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔

بدنام زمانہ ڈاکو نذرو ناریجو کے سر کی قیمت 2کروڑ روپے مقررتھی ۔ پولیس مقابلے میں ڈاکو نذر وناریجو مارا گیا جبکہ 2 اہلکار جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق نذر وناریجو خیرپور سے شکار پور تک اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ نذرو ناریجو کی ہلاکت کے بعد اس کے ساتھیوں نے شدید مزاحمت کی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ سماء

sind

police encounter

shikar pur

Tabool ads will show in this div