دیرجلسہ؛آصف زرداری کوشرکت سے منع کردیاگیا

May 07, 2017

Asif Zardari Montage 24-04

اسلام آباد: سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پیپلز پارٹی کے جلسے میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی شرکت منسوخ کر دی گئی۔ پیپلز پارٹی آج لوئر دیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس میں سابق صدراور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سمیت مرکزی قیادت کو شرکت کرنا تھی ۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث مقامی انتظامیہ نے آصف زرداری کو جلسے میں شرکت کی اجازت نہیں دی اور انہیں دیر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے مطابق جلسے میں آصف علی زرداری کی عدم شرکت کے باعث سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ان کی نمائندگی کریں گے اور ان کے ہمراہ دیگر مرکزی قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ سماء

ASIF ZARDARI

SECURITY THREATS

Tabool ads will show in this div