پاک فوج کی جوابی کارروائی،50 سے زائد افغان فوجی ہلاک

May 08, 2017

AFGHANISTAN-master1050

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/IG-FC-NADEEM-AHMED-TALK-CHAMMAN-07-05.mp4"][/video]

چمن / کابل : آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن بارڈر پر افغانستان کے حملے کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 50 سے زائد افغان فوجی ہلاک، جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، پاکستان کی جانب سے کارروائی میں افغان فوج کی 4 سے 5 چیک پوسٹیں بھی تباہ کی گئیں۔

چمن میں پریس کانفرنس کے دوران آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم کا کہنا تھا کہ افغان حکام کو بتا دیا تھا کہ مردم شماری کریں گے، چاہتے تو زیادہ فورس کا استعمال کرسکتے تھے، زیادہ طاقت سے جلد علاقہ خالی کراسکتے تھے، معلوم تھا دونوں جانب سول آبادی موجود ہے۔

مزید جانیے : دراندازی کا انجام عبرتناک ہوگا،بھارت اور افغانستان سن لیں

172.16.22.9_07_20170507144435652

مزید دیکھیں : چمن بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی برقرار

میجرجنرل ندیم انجم نے کہا کہ افغانستان کی5سےزیادہ پوسٹیں مکمل تباہ کیں، افغان فورسز نے بلااشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنایا، افغان فورسز کی فائرنگ کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، اس موقع پر آئی جی ایف سی نے دو ٹوک لہجے میں کہا کہ کسی نے بھی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیں گے، افغان فورسز کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ وہ اکیلے یہ قدم اٹھاتی، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ افغانستان بھارتی ایما پر بھی ایسی شر انگیزی کرسکتا ہے۔

172.16.22.9_07_20170507150034272

مزید دیکھیں : چمن بارڈر پرکشیدگی برقرار،تازہ دستوں نےاگلےمورچےسنبھال لیے

اس موقع پر آئی جی ایف سی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے جوابی حملے میں افغان فورسز کے  50سے زائد اہلکار مارے گئے، جب کہ جوابی کارروائی میں100سے زائد اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

172.16.22.9_07_20170507144756876

مزید دیکھیں : بارڈر پرحملہ نادان شرارت ہے،جو افغانستان کےحق میں اچھا نہیں

اس موقع پر انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ افغان فورسز ہمارے مسلمان بھائی ہیں، افغان فورسز کے نقصان پر خوشی نہیں، انتظامیہ نے متاثرین کیلئے اچھےانتظامات کیے، چمن میں ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے،تاہم دونوں ملکوں کے درمیان آمدو رفت افغانستان کے رویے سے مشروط ہے، افغان رویے میں بہتری کے بغیر یہ ممکن نہیں۔

172.16.22.9_07_20170507144749821

مزید دیکھیں : چمن بارڈر حملہ فائرنگ، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا بھی جاں بحق

انہوں نے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں، امید ہے کہ افغان قیادت اس مسئلے کو دیکھے گی، چمن کے لوگوں کا بے حد شکر گزار ہوں، چمن والوں نے ہماری بھرپور مدد کی، چمن کے عوام کیلئے میرے نیک جذبات ہیں۔ سماء

NDS

IGFC

Major General Nadeem Anjum

chaman border

census team

afghanistan attack in pakistan

Tabool ads will show in this div