پاکستان میں 9ماہ میں بجٹ خسارہ1238ارب روپے سے تجاوزکرگیا

اسلام آباد : حکومت کے اخراجات بے قابو کہاں کی کفایت شعاری، کیسی بچت؟؟ کہ نو ماہ میں بجٹ خسارہ بارہ سو اڑتیس ارب روپے سے تجاوز کر گیا، ماہرین نے مہنگائی میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔ پاکستان کے لوگوں کی کہانی اس سے مختلف نہیں کہ آمدن اٹھنی خرچہ روپیہ، جی ہاں ملک میں کفایت شعاری کے حکومتی دعوے بڑے بڑے مگر حقیقت کچھ اور ہی نکلی، ملکی معیشت کو پھر بجٹ خسارے نے جکڑ لیا، جولائی تا مارچ 3145 ارب روپے آمدن کے مقابلے میں اخراجات 4383 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔

