فرانسیسی صدارتی انتخابات، دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ

پیرس : فرانس میں صدارتی انتخابات کا میدان سجنے کو ہے، حریف امیدوار امینیول میکخواں اور لی پین ایک دوسرے کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں صدراتی انتخابات کا میدان سات مئی کوسجے گا، جس کیلئے این مارشے پارٹی کے سربراہ انتالیس سالہ ایمینیول میکخواں اور نیشنل فرنٹ کی خاتون امیدوار لی پین آمنے سامنے ہیں۔
دونوں امیدواروں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، پہلے راؤنڈ میں تمام صدارتی امیدواروں پر سبقت لے جانے والے میکخواں کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔ حریفوں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے اب بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ میکخواں کی انتخابی مہم ہیک کرلی گئی ہے اور خفیہ دستاویزات کو انٹرنیٹ پر شائع کر دیا گیا ہے، انتخابی مہم کے منتظمین کہتے ہیں کہ نامعلوم ہیکرز نے اصلی کیساتھ نقلی دستاویزات بھی آن لائن ریلیز کیے ہیں، تاکہ ووٹرز کو بہکایا جاسکے۔

چوری کی گئی نو گیگا بائٹ دستاویزات میں ای میلز اور مالیاتی معلومات شامل ہیں، حالیہ سرویز میں امینیول میکخواں کو ماری لا پین پر بیس فیصد برتری حاصل ہے۔ سماء