بوکوحرام نے 3 سال بعد لڑکیوں کورہاکردیا

May 07, 2017

boko haram

ابوجا :شدت پسند بوکو حرام ہ بوکو حرام نے تین سال قبل اغوا کی گئی 276 طالبات میں سے 82 کو رہا کر دیا ۔

نائجیریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند گروہ بوکو حرام نے تین سال قبل اغوا کی گئی 276 طالبات میں سے 82 کو رہا کر دیا ۔اطلاعات کے مطابق طالبات کی رہائی حکومت اور بوکو حرام کے درمیان مذاکرات کے بعد ممکن ہوئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نائجیریا کے صدر محمد بخاری کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مغوی طالبات کی رہائی کے سلسلے میں کیے جانے والے آپریشن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز، فوج، سوئٹزر لینڈ کی حکومت، ریڈکراس، مقامی اور بین الااقوامی این جی اوز کے شکر گذار ہیں۔ یہ 82 طالبات اب نائجیریا کی فوج کی تحویل میں ہیں اور انہیں کیمرون کی سرحد کے پاس ایک دور دراز علاقے سے بانکی کے فوجی اڈے پر لایا گیا ہے۔

dozen of girls are freed

Nigeria Chibok Girls

82 girls freed by boko haram

Tabool ads will show in this div