سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ،2شدت پسند مارے گئے
اسٹاف رپورٹ
سوات: سوات کے علاقے بیش بنڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو شدت پسند مارے گئے۔
منگلور کے بالائی علاقے بیش بنڑ کی پہاڑی میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ تین روز سے محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا ہوا تھا۔
پہاڑی کی چوٹی نرے سر میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو شدت پسند مارے گئے ہیں۔
آپریشن میں دو کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس سے قبل تلی گرام میں بھی فورسز کی کارروائی میں دو شدت پسند مارے گئے تھے۔ سماء