چمن میں افغان حملہ خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،سراج الحق

May 07, 2017

C_IlsIoXYAEqfEx

لاہور: اميرجماعت اسلامي نے چمن ميں افغان حملہ ملکی خارجہ پاليسي کي ناکامي قرار ديا ہے۔ سراج الحق نے کہا آئندہ انتخاب سے قبل اصلاحات نہ ہوئيں تو صرف دھاندلي ہوگي۔

اميرجماعت اسلامي پاکستان سراج الحق نے ملک بھر سے آئے نوجوانوں سے خطاب کيا اور موجودہ طرز سياست پر شديد  تنقيد کي۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار انتخابات سے عوام کو سياسي يا معاشي طور پر کچھ نہيں ملا۔ انہوں نے ايوانوں ميں بيٹھے معاشي دہشت گردوں کے خلاف کاروائي کا مطالبہ بھی کيا۔

امير جماعت اسلامي نے کہا کہ عسکري حملے کرنے والوں کے خلاف ضرب عضب جاري ہے۔ ايسي ہي ضرب عضب قوم کي دولت لوٹنے والوں اور معاشي دہشت گردوں کے خلاف بھي ہوني چاہيے۔

سراج الحق نے چمن پر افغان افواج کے حملے کي مذمت کي اور ملکي خارجہ پاليسي کي ناکامي قرار دے ديا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غني کو بے گناہ افراد کے قتل پر معافي مانگني چاہيے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا تو کوئي وزير خارجہ ہي نہيں۔ افغان حملہ ہماري خارجہ پاليسي کي ناکامي کا مظہر ہے۔ افغان صدر اشرف غني کو موقع کي نزاکت سمجھ کر پاکستان سے معافي مانگني ہوگي۔

جماعت اسلامي کے امير کا کہنا تھا کہ اب قوم باشعور ہوچکي ہے۔ وہ اپني طاقت سے موجودہ نظام کو سمندر برد کردے گي۔ سماء

SIRAJ UL HAQ

CHAMAN

Foreign policy

afghan forces

ameer jamaat e islami

Tabool ads will show in this div