بلاول زرداری کی کور کمانڈر لیفٹیننٹ، وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات
ویب ایڈیٹر:
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ بلاول بھٹوز رداری ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور دیگر افسران شرکت کرینگے۔ سماء