مفاہمت کی سیاست نے پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچایا، اعتزاز احسن

ویب ایڈیٹر

لاہور : اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ مفاہمت کی سیاست سے پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچا، موجودہ وزراء کے چہروں پر رعونت برس رہی ہے، پیپلزپارٹی ختم نہیں ہورہی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ مفاہمت کی سیاست سے پارٹی کو نقصان پہنچا، انہوں نے کہا کہ پی پی پی ختم نہیں ہورہی۔

وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم کو بتادیا تھا کہ دھرنا کامیاب ہوا تو نقصان ہوگا اگر آپ کامیاب ہوئے تو بڑا نقصان ہوگا، موجودہ وزراء کے چہروں پر رعونت برس رہی ہے۔

سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایل این جی اور نندی پور سمیت ہر منصوبے میں کرپشن ہے، شہباز شریف لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرانے پر اپنے لئے نام تجویز کریں، اگر ہم نے شہباز شریف کا نام تجویز کیا تو برا لگے گا۔

واضح رہے کہ آصف زرداری سیاست میں مفاہمت کے بادشاہ تصور کئے جاتے ہیں، انہوں نے کئی مواقع پر مفاہمتی پالیسی کی بدولت اپنی حکومت کو خطرات سے نکالا۔ سماء

PTI

NawazSharif

ImranKhan

AsifZardari

AitizazAhsan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div