بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

May 06, 2017

Army Chief Awaran 06-05

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Army-Chief-Awaran-06-05.mp4"][/video]

راولپنڈی : آرمی چیف نے بلوچستان کے علاقے آواران کا دورہ کیا ہے ،سیکیورٹی صورتحال کی بہتری پر اظہار اطمینان کیا قمر باجوہ کہتے ہیں بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے علاقے آواران کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفیٹننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جنرل باجوہ کو سیکیورٹی صورتحال اور جنوبی بلوچستان میں جاری کمیونٹی معاونت پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کو بتایا گیا کہ پاک فوج کے میڈیکل کیمپ میں ڈیڑھ لاکھ افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، ڈی ایچ کیو آواران میں سول انتظامیہ کی مدد سے شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، آوارن سے تعلق رکھنے والے دو سو طلبہ کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ طلبا کو بورڈنگ کی سہولت بھِی دی گئی ہے۔ آوارن میں ایف سی کی جانب سے حال ہی میں اسکول بھی قائم کیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے پاک فوج اور ایف سی کے ترقیاتی منصوبوں میں کردار کی تعریف کی، جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ایف سی کی کوششوں سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ بلوچستان میں ترقیاتی عمل میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف نے آواران کے عمائدین سے بھی ملاقات کی اور پاک فوج اور ایف سی کی حمایت کرنے پر عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔ سماء

ARMY CHIEF

AWARAN

COAS General Qamar Javed Bajwa

Tabool ads will show in this div