کراچی آپریشن کے ساتھ اس کی مانیٹرنگ بھی ضروری ہے، وسیم اختر

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن ضروری ہے تو اس کی مانیٹرنگ بھی ضروری ہے، آپریشن سے پہلے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، نواز شریف سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے متحدہ کے رہنماء وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی خواہش تھی کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ہو، گندے انڈے ہر جگہ موجود ہیں، انہیں نکالنا چاہئے، ماضی میں 72 بڑی مچھلیاں تو بچ گئیں، آپریشن ایم کیو ایم کیخلاف کیا گیا۔

وہ بولے کہ سب سے زیادہ منی لانڈرنگ ن لیگ میں ہے، نواز شریف سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا، چیئرمین سینیٹ کیلئے شہباز شریف نے الطاف حسین کو فون کیا تھا، آپریشن کے حوالے سے ایک کمیٹی بننے کی بات ہوئی تھی، کراچی میں آپریشن ضروری ہے،  تو اس کی مانیٹرنگ بھی ضروری ہے۔ سماء

AltafHussain

WaseemAkhtar

Tabool ads will show in this div