کراچی؛ رینجرز نے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا

RANGERS ACTIONS KHI PKG 05-05 TABISH

کراچي: شہر قائد کا امن برقرار رکھنے کے لیے رينجرز کي کارروائياں جاري ہيں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دہشت گردي کے ليے چھپايا گيا اسلحہ برآمد کرليا۔ اہلکاروں نے کیماڑی سے مغوی بھي بازیاب کروالیا۔

رینجرز نے خفیہ اطلاع پر مشرف کالونی میں خالي پلاٹ ميں چھپايا گيا اور اسلحہ بر آمد کرليا۔

ترجمان کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں نے چھپایا تھا جس ميں ایک ایس ایم جی، 2 رائفلز، 5  پستول، 2 ایم پی فائیو، 2 شاٹ گن، 4 بلٹ پروف جیکٹ اور گوليوں کے انيس سو سے زيادہ راؤنڈز شامل ہيں۔

رینجرز نے کیماڑی مسان چوک سے مغوی کو بازیاب اور اغواکار  نعیم خان کو گرفتار کرلیا۔ اغواکاروں نے  22لا کھ روپے تاوان مانگا تھا۔ سماء

rangers raids

KEMARI

arms recovered

mqm London

Tabool ads will show in this div