نواز شریف کب فارغ ہوں گے، جہانگیر ترین نے تاریخ بتادی

Jahangir Tareen Speech Pti Jalsa Nowshera 05-05

نوشہرہ : جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بچنے کا کوئی امکان نہیں، 60 دن میں فارغ ہوجائیں گے، ملک سے رشوت اور لوٹ مار ختم کی جائے گی۔

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین نے نواز شریف کے عہدے سے فارغ ہونے کی تاریخ بتادی، بولے کہ نواز شریف کی سپریم کورٹ میں تلاشی ہوئی، اب  ججز ان کی ایک ایک جیب کی تلاشی لیں گے، وزیراعظم کے بچنے کا کوئی امکان نہیں، وہ 60 دن میں فارغ ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شريف پاناما انکوائری ميں جوابدہ ہوں گے، عمران خان کا پیغام عوام کے دلوں میں ہے، وہ کبھی سچ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملک سے رشوت اور لوٹ مار ختم کی جائے گی۔ سماء

IMRAN KHAN

JAHANGIR TAREEN

SHAIKH RASHEED

Noshehra

Panama

Shaikh Rashid

Tabool ads will show in this div