وزیراعظم یوتھ پروگرام؛نیشنل بینک نےاسلامک فنانس کااجراکردیا

May 05, 2017
A cashier (L) counts currency notes as customers wait inside a bank in Hyderabad March 22, 2010. REUTERS/Krishnendu Halder/Files

قصور: نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اسلامک فنانس کااجراءکردیاگیاہے۔

پروگرام کوارڈینیٹرملک شبیراحمدنے نیشنل بینک اسٹاف کالج میں تربیتی پروگرام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے شعبہ اسلامی بینکنگ گروپ نے صدر نیشنل بینک آف پاکستان کی ہدایت پر وزیراعظم کے پروگرام برائے نوجوانان کے تحت اسلامک فنانس اسکیم باضابطہ شروع کردی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں لاہورریجن کے تمام برانچ مینجرکو تربیتی ورکشاپ میں بتایاگیاہے کہ وہ نوجوانوں کی بھرپور معاونت کریں اور انہیں اس پروگرام کا حصہ بننے کےلئے اپنی پوری خدمات پیش کریں۔

ملک شبیراحمدکے مطابق مصطفی آباد للیانی برانچ میں ایک علیحدہ سے کاﺅنٹر قائم کردیاگیاہے جہاں سے نوجوان ہر طرح کی معلومات اور مددحاصل کرسکتے ہیں۔ ایجنسی/ سماء

national bank of Pakistan

islamic finance

Tabool ads will show in this div