پولیس نے کوئٹہ میں 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں حساس ادارے اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گروہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

پولیس  کے مطابق حساس ادارے اور پولیس نے شہر کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کالعدم تنظیم کے شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کے 9 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع  کے مطابق دہشت گرد گروہ کے ارکان انتہائی تربیت یافتہ ہیں اور انکا تعلق مستونگ اور نوشکی سے ھے جو کوئٹہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کر کے واپس  اپنے آبائی علاقوں میں چلے جاتا تھا دہشت گردوں کو مزید تفشیش کیلئے  نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

ban outfit

quetta police

security forces

Tabool ads will show in this div