فوج کیخلاف بیانات سے دشمنوں کو تقویت ملتی ہے، ایاز صادق
اسٹاف رپورٹ
لاہور : اسپيکر قومی اسمبلی سردار اياز صادق نے کہا ہے کہ پرويز مشرف ختم ہوئی کہانی کا نام ہے، آپريشن ضرب عضب کے وقت الطاف حسين کو فوج کیخلاف بات نہیں کرنی چاہئے۔
لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اياز صادق کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف بات کرنے سے دشمنوں کو تقويت ملتی ہے، الطاف حسين کو فوج کیخلاف بات نہیں کرنی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ شيخ رشيد کو تنخواہ ضرور ملے گی ليکن بولنے کی اجازت باری پر دی جائے گی، شيخ صاحب ہميں بددعائيں ديتے ہيں ہم انہيں دعائيں ديتے ہيں، شيخ رشيد کی پيشگوئياں کئی مرتبہ غلط ثابت ہوچکی ہيں۔ سماء