الطاف حسین کیخلاف اسلام آباد میں بھی مقدمات درج

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد / راولپنڈی : پاک فوج کیخلاف متنازع بیان ایم کیو ایم کے قائد کو مہنگا پڑگیا، الطاف حسین کیخلاف اسلام آباد کے 3 تھانوں میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ راولپنڈی کے آر اے تھانے میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف اسلام آباد کے 3 تھانوں میں مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ گولڑہ میں ملک یوسف، تھانہ کوہسار میں ادریس ملک اور تھانہ بھارہ کہو میں سردار امان کی مدعیت میں دفعہ 153 کے تحت مقدمے درج ہوئے۔


درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الطاف حسین نے پاک فوج اور اس کی قیادت پر ہرزہ سرائی کی، انہوں نے اپنی تقاریر کے ذریعے لوگوں کو فوج کیخلاف بھڑکایا، ان کے الزامات سے فرقہ ورانہ منافرت اور انتشار پھیل سکتا ہے۔

دوسری طرف راولپنڈی کے آر اے تھانے میں بھی رانا ریاض نے بھی الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ سماء

AltafHussain

Tabool ads will show in this div