فرانسیسی صدارتی انتخابات،لی پین پر انڈوں سے حملہ
پیرس : فرانس میں انتخابی مہم اس وقت دلچسپ ہوگئی جب ایک مہم کے دوران امیدوار لی پین پر مخالفین کی جانب سے انڈوں سے حملہ کردیا گیا، غیر یقینی صورت حال پر لی پین اور ان کے ہمراہ اسٹاف اچانک پریشان ہوگئے، بڑی مشکل سے لی پین اور اسٹاف کے دیگر افراد ہجوم سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی پر جاری ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدارتی انتخاب کیلئے نامزد امیدوار لی پی عوام رابطہ مہم کیلئے بریٹنی کے علاقے میں پہنچی۔
بریٹنی آمد پر لی پین عوام اور اپنے حامیوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور باتیں کرنے لگیں کہ اسی دوران کسی مخالف نے جذبات میں آکر لی پین پر انڈ پھینک دیا، اچانک اور ناگہانی آفت پر لی پین اور سیکیورٹی اہل کار پریشان ہوگئے اور فوری طور پر لی پین کو اسکواڈ کرکے جائے وقوعہ سے نکلا۔
