فرانسیسی صدارتی انتخابات،لی پین پر انڈوں سے حملہ

May 05, 2017

marine-le-pen-egged-during-french-presidential-election-campaign-appearance__935644_ پیرس : فرانس میں انتخابی مہم اس وقت دلچسپ ہوگئی جب ایک مہم کے دوران امیدوار لی پین پر مخالفین کی جانب سے انڈوں سے حملہ کردیا گیا، غیر یقینی صورت حال پر لی پین اور ان کے ہمراہ اسٹاف اچانک پریشان ہوگئے، بڑی مشکل سے لی پین اور اسٹاف کے دیگر افراد ہجوم سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی پر جاری ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدارتی انتخاب کیلئے نامزد امیدوار لی پی عوام رابطہ مہم کیلئے بریٹنی کے علاقے میں پہنچی۔

بریٹنی آمد پر لی پین عوام اور اپنے حامیوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور باتیں کرنے لگیں کہ اسی دوران کسی مخالف نے جذبات میں آکر لی پین پر انڈ پھینک دیا، اچانک اور ناگہانی آفت پر لی پین اور سیکیورٹی اہل کار پریشان ہوگئے اور فوری طور پر لی پین کو اسکواڈ کرکے جائے وقوعہ سے نکلا۔

3FEF54A900000578-4473548-Le_Pen_is_shielded_from_protesters_by_bodyguards_as_she_entered_-a-23_1493906924239 جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لی پین کی آمد کے موقع پر پچاس کے قریب افراد نے مخالفت میں مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ لی پین پر انڈوں کا حملہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب ایک روز قبل ٹی وی پر ہونے والی بحث میں لی پین اور ایمنول میکرون کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تھا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق فرانسیسی انتخاب میں ایمنول میکرون بازی لے جائیں گے۔ سماء

Presidential Election

le pen

Front National

Dol-de-Bretagne

Emmanuel Macron

Tabool ads will show in this div