الطاف حسین کیخلاف بیانات، مقدمات، متحدہ کا کراچی سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : الطاف حسین کے بیان کیخلاف اسلام آباد کے 3 تھانوں میں 37 مقدمات درج کرلئے گئے، ایم کیو ایم نے اپنے قائد سے یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔

الطاف حسین کیخلاف مقدمات کو دیوار سے لگانے کی کوشش قرار دیا، چوہدری نثار اور خواجہ آصف پر فاروق ستار خوب برسے، کراچی میں متحدہ کے کارکن، عورتیں، بچے اور بڑے احتجاج کرنے نکل پڑے۔

کراچی میں احتجاجی ریلی پریس کلب پہنچی تو متحدہ کے کارکنوں نے جم کے نعرے بازی کی۔

متحدہ کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کیا، فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے خود آپریشن کا مطالبہ جرائم کے خاتمے کیلئے کیا تھا مگر اس کا رخ موڑ دیا گیا، یہی وجہ ہے کہ تلخیاں پیدا ہوئیں۔

حیدرآباد میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنوں نے وزیر داخلہ کے بیان کیخلاف پریس کلب پر احتجاج کیا، سکھر میں الطاف حسین کیخلاف مقدمات کے اندراج کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

میرپور خاص میں بھی متحدہ کے کارکن سراپا احتجاج دکھائی دیئے، ٹنڈوالہ یار اور نوابشاہ میں بھی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ سماء

AltafHussain