تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے ایک دوسرے کے خلاف قانونی جنگ شروع کردی

ویب ایڈیٹر

کراچی: تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے ایک دوسرے کے خلاف قانونی جنگ شروع کردی ہے۔ کراچی کے درخشاں تھانے میں الطاف حسین اور عمران خان کے خلاف مقدمے کی درخواستیں جمع کرادی گئیں ۔

کراچی میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے درخشاں تھانے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیئے درخواست جمع کرادی ۔ میڈیا سے گفتگو میں علی زیدی کا کہنا تھا ک ایم کیو ایم کے قائد کی حالیہ تقریر ملک اور قومی اداروں کے خلاف ہے ۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی نے عمران خان کے خلاف مقدمہ کرنے کی درخواست درخشاں تھانے میں جمع کرادی۔ علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے پی ٹی آئی کے رہنما نے سیکیورٹی ادارے کے خلاف تزہیک آمد الفاظ استعمال کیئے ہیں۔

علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی مختلف نوعیت کی کرپشن میں ملوث ہیں.

علی رضا عابدی نے درخواست جمع کرانے کے ساتھ عارف علوی اور عمران خان کی آڈیو ریکارڈنگ کی سی ڈیز اور عمران خان کے بیانات پر مبنی ریکارڈنگ بھی جمع کرائی ۔۔ سما

خلاف

father

Tabool ads will show in this div