پی ٹی آئی کا الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو خط

ویب ایڈیٹر

کراچی: تحریک انصاف نے قومی اداروں کےلیے نازیبا زبان استعمال کرنے پر الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے ۔۔۔ خط کی کاپی سما نے حاصل کرلی۔

صدر تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب سے لکھے گئے خط میں برطانوی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ قومی اداروں کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرکے الطاف حسین نے عوام کے جذبات مجروح کئیے ۔۔ وہ پاکستان میں نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ۔۔ برطانوی حکام الطاف حسین کی غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لیں ۔۔۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے ارکان آج سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرائیں گے۔ سما

انڈیا

Video

Pakistan Army

galaxy

Tabool ads will show in this div