الطاف حسین کے خلاف مختلف شہروں میں پچاس مقدمات درج

ویب ایڈیٹر

کراچی: الطاف حسین کے بیان کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں پچاس مقدمات درج کر لیے گئے ۔ متحدہ کے قائد نے جوش خطابت میں سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا تھا ۔ مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

بیان بازی کا معاملہ پرچوں تک جاپہنچا۔چمن سے ایبٹ آباد تک ۔۔ الطاف حسین کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کرلی گئیں۔ حیدرآباد میرپورخاص اور سکھر سمیت سندھ کے کئی تھانوں میں پرچے کٹے۔رحیم یار خان،  کوئٹہ،ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں بھی مقدمات درج کیے گئے۔۔

تمام مقدمات میں ریاست کیخلاف جنگ کی کوشش۔ریاست کیخلاف ہتھیارجمع کرنا۔ ریاست کے قیام اور خودمختاری کیخلاف تقاریر۔۔ مختلف گروہوں میں دشمنی بڑھانے اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ چھ اورسات شامل ہیں۔ سما

خلاف

famine

boys

galaxy

Tabool ads will show in this div