برطانوی میڈیا کا ریحام خان کی ڈگری سےمتعلق انکشافات

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

لندن: برطانوی میڈیا نے ریحام خان کی ڈگری سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کرکے تہلکہ مچا دیا ہے، اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریحام نے جس کالج سے صحافت کی ڈگری لی وہاں تو صحافت پڑھائی ہی نہیں جاتی۔

 ایک بار پھر جعلی ڈگری کی گونج، الزامات کی بوچھاڑ ہوئی کپتان کی اہلیہ پر، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان نے جس کالج سے براڈکاسٹ جرنلزم کی ڈگری حاصل کی وہاں یہ کورس پڑھایا ہی نہیں جاتا۔

برطانوی اخبار کالج کے ترجمان تک جا پہنچا جہاں سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ اس کالج میں ریحام خان نام کی کوئی طالبہ سرے سے موجود ہی نہیں رہی۔

عمران خان کی اہلیہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھ رکھا ہے کہ اُن کی ڈگری نارتھ لنزے کالج کی ہے لیکن تحقیق کرنے پر برطانوی اخبار کی رپورٹ درست ثابت ہوتی ہے کیونکہ کالج کی ویب سائٹ پر بھی براڈ کاسٹ جرنلزم کا دور دور تک سراغ ہی نہیں ملتا۔ سماء

PTI

RehamKhan

reham

FAKE DEGREE

British media

Tabool ads will show in this div