سرکاری کام ٹوئٹ پرنہیں ہوتے
لاہور: اسپيکرقومي اسمبلي سردارايازصادق نے کہا ہے کہ سرکاري کام ٹوئٹ پرنہيں ہوتے، جوہوامناسب نہيں ہوا، اميدہےآج شام تک يہ معاملہ حل ہوجائے گا، کہتے ہيں امبر شہزادے کي طرح زرداري صاحب بھي پورے ملک ميں حکومت بنانے کي باتيں کرتےہيں ۔
لاہور ميں اپنے حلقے کے عوام کي جانب سے منعقدہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے سردار اياز صادق کا کہناتھاکہ پيپلز پارٹي کے دوستوں نے کيمپ لگانے ميں دير کر دي کيونکہ اب لوڈ شيڈنگ کم ہو گئي ہے، اس ميں مزيد بہتري آ جائے گي ۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت اپني مدت پوري کريگي اورآئندہ عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ ميں ہي ہونگے، جس ميں عوام کارکردگي کي بنياد پر ووٹ ڈاليں گيں۔
ايک سوال کا جواب ديتے ہوئے سردار اياز صادق کا کہنا تھا کہ اليکشن سے ايک سال پہلے گہما گہمي شروع ہو جاتي ہے، زرداري صاحب عمران خان اور نواز شريف کا جلسے کرنا انوکھی بات نہيں ۔ سماء