ریحام خان کا ڈگری کے معاملے پر جارحانہ جواب
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ میری ڈگری پر برطانوی اخبار کی خبر جھوٹی ہے اور اسکو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔
If you try to address real pertinent issues in Pakistan a select lobby will attack you. It comes with the domain. Does not,will not deter me
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 15, 2015
ریحام خان نے ٹویٹ میں بتایا کہ کچھ لوگوں کا ایجنڈا ہے اور میڈیا اسے فروغ دے رہا ہے، میں ڈیلی میل کو اسی وجہ سے نہیں پڑھتی اور یہی وجہ ہے میں کیوں پاکستانی چینلز نہیں دیکھتی۔
This morning is a great example of why I have never picked up the Daily Mail & why I don't watch Pakistani TV channels.
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 15, 2015
ریحام خان کا کہنا تھا کہ اصل ایشوز سے متعلق بات کرنے پرخاص لوبی آپ پر حملہ کرتی ہے اور خاص لوبی مجھے اس طرح کے کاموں سے نہیں روک سکے گی جبکہ اب تک ریحام خان نے اپنے اوپر لگے جعلی ڈگری کے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ سماء