چئیرمین پی سی بی نےپی ایس ایل تھری فائنل کاوینیوبتادیا
لاہور : چئیرمین پی سی بی شہریارخان نےدعوی کیاہےکہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی ہوگا۔ورلڈ الیون کےمیچزکراچی میں چاہتے تھے مگرسیکورٹی کلئیرنس نہیں ملی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کےاجلاس میں چئیرمین پی سی بی شہریارخان نے بتایاکہ ستمبرمیں ورلڈ الیون کے3میچزپاکستان میں کھیلےجائیں گے۔ شہریارخان کاکہناتھاکہ یہ تینوں میچزلاہورمیں کھیلےجائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نےبتایاکہ کراچی میں بھی کرکٹ میچ کروانےکی کوشش کی ہے تاہم کراچی میں میچ کیلئےسیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی گئی۔ انھوں نے بھرپورعزم کے ساتھ کہاکہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا۔شہریارخان کاکہناتھاکہ جلدکراچی جاکروزیراعلیٰ سندھ سےملاقات کریں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ کراچی میں کرکٹ میچزکےحوالےسے کورکمانڈرکراچی سےبھی ملاقات کرکےسیکیورٹی کی گارنٹی لی جائے گی۔ سماء