جاویدمیاندادفیل کوچ ہیں،اچھا کوچ چاہئے،چئیرمین پی سی بی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Chairman-PCB-In-Committee-Isb-Pkg-04-05.mp4"][/video]

Shahyaar Khan Pc Lhr 30-031

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کےاجلاس میں چئیرمین پی سی بی شہریارخان نے سابق کوچ اور سابق کپتان جاوید میانداد کوفیل کوچ قراردےدیا۔

قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں شہریارخان نے سابق کوچ کوآڑےہاتھوں لیا۔کمیٹی ارکان کاکہناتھاکہ جاویدمیاندادسےبڑاکھلاڑی اورکوچ کوئی نہیں۔ اس پر شہریارخان نے جواب دیا کہ جاویدمیاندادکو4بارآزماچکےہیں،وہ فیل کوچ ثابت ہوئے۔ کوچ تعلیم یافتہ ہوناچاہیے۔

انھوں نےبتایاکہ جاوید میاندادفیل ہوگئےتوباب وولمرکورکھا۔شہریارخان نےکہاکہ ہمیں اچھاکوچ چاہیے۔چیئرمین پی سی بی نے مصباح الحق کو عمران خان سے بڑاکپتان قراردیا۔

انھوں نے کہاکہ ویون رچرڈ پھٹیچرکھلاڑی نہیں لیکن اچھے کوچ بھی نہیں ہیں۔اجلاس کےبعدمیڈیاسے بات کرتےہوئے شہریار خان کاکہناتھاکہ مصباح کوعمران سےبڑا سیاسی بنیاد پرنہیں کہا۔ انھوں نے واضح کیاکہ میراسیاست سےکوئی تعلق نہیں۔ سماء

javaid miandad

Tabool ads will show in this div