سورج کی آنکھ مچولی جاری،بارشیں بھی ہونگی،محکمہ موسمیات

May 04, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Weather-Pkg-Ayaz-04-05.mp4"][/video]

rain-in-maharshtra-Cropped

اسلام آباد:ملک بھر ميں گرمي کا راج ہےاورسورج مسلسل آنکھيں دکھا رہا ہے۔چند شمالي علاقوں ميں رم جھم کي پيشگوئي کي گئي ہے۔

محکمہ موسمیات نےبتادیاہےکہ مئي کےمہينے میں شديد گرمي ميں ہي جیناہوگا۔ اس ماہ بھرپورگرمی پڑے گی اور ٹھنڈی ہواؤں کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک اورگرم رہےگا۔

اس کے علاوہ کشمير،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹااورگلگت بلتستان کے مکينوں کيلئے خوشخبري ہے کہ ان علاقوں ميں تیزہوائيں چلتي رہيں گي اورگرج چمک کيساتھ بارش کا بھي امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےمزیدبتایاکہ شہید بینظیرآباد اوردادو44 ڈگري سينٹي گريڈ کيساتھ گرم ترين شہرہيں ۔ سماء

MET OFFICE

Tabool ads will show in this div