آرمی چیف کی شہداء آرمی پبلک اسکول کے اہل خانہ کے ساتھ افطار ڈنر

ویب ایڈیٹر

پشاور : آرمی چیف نے شہداء آرمی پبلک اسکول کے اہل خانہ کے ساتھ افطار ڈنر کیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ نوجوان شہداء نے قوم کو متحد کردیا، پشاور اے پی ایس سانحے کو بھلایا نہیں جاسکتا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا، انہوں نے آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کے اہل خانہ کے ہمراہ افطار ڈنر کیا، جنرل راحیل شریف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو بھلایا نہیں جاسکتا، کوئی مذہب یا معاشرہ ایسے ظالمانہ اقدام کی اجازت نہیں دیتا، ہمارے نوجوان شہداء نے قوم کو متحد کردیا۔

وہ کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، سانحہ اے پی ایس میں ملوث بیشتر دہشت گرد انجام کو پہنچ چکے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔

واضح دسمبر 2014ء میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 150 کے قریب افراد شہید ہوئے، جن میں اکثریت بچوں کی تھی جبکہ اسکول اساتذہ بھی شہداء میں شامل تھے۔ سماء

RaheelSharif

Tabool ads will show in this div